حیدرآباد ۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) ایمسیٹ اور نیٹ کا گرانڈ ماڈل ٹسٹ کل اتوار 28 اپریل کو 10:30 بجے صبح تا 1:30 بجے دن سیاست گولڈن جوبلی ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ او ایم آر جوابی شیٹ کے ساتھ طلبہ کو کلید Key دی جائے گی اور امتحان کی تیکنک اور اچھے مارکس کے حصول کیلئے مشقی طریقہ بتایا جائے گا۔ یاد رہیکہ سال گذشتہ ایم بی بی ایس میں مسلم مائناریٹی طلبہ کو 397 مارکس پر فری سیٹ اب 400 نشانات کم از کم لانا ہوگا۔ اس طرح ایمسیٹ میں ایم پی سی کے طلبہ کو ناکام قرار دینے پر چار ماہ تک فیس ادا کرنا ہوتا ہے۔