ایمسیٹ اور نیٹ ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ انجینئرنگ اور فارمیسی کے لیے کمپیوٹر پر مبنی آن لائن ہوگا جو بی پی سی گروپ کے لیے 2 اور 3 مئی کو اور انٹر ایم پی سی کے لیے 4 مئی ، 5 مئی اور 7 مئی کو مقرر ہے ۔ اور نیٹ 6 مئی کو ہے ۔ اس کا ماڈل ٹسٹ ( تمثیلی امتحان ) اتوار یکم اپریل کو سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر 10-30 بجے صبح رکھا گیا ہے ۔ سوالی پرچے کی مشق کے ساتھ اہم پرچہ مہیا کیا جائے گا ۔ اس کی کوچنگ کلاس صبح کے اوقات میں رائل ریجنسی گارڈن اصف نگر روڈ مہدی پٹنم اور سری چندرا کالج چارمینار متصل پٹرول پمپ پر ہورہی ہے ۔۔