حیدرآباد 2 نومبر (راست) ایم پشپاوتی پرنسپل ایم اے ایم گورنمنٹ ماڈل گرلز جونیر کالج نامپلی حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب حکومت تلنگانہ مائناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مسلم اور دوسرے اقلیتی طالبات کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے مختلف پروفیشنل کورسیس جیسے میڈیسن، انجینئرنگ اور فارمیسی میں داخلہ کو یقینی بنانے کے لئے معیاری مفت طویل مدتی کوچنگ انگلش اور اُردو میڈیم طالبات کے لئے انتظام کیا گیا ہے۔ خواہشمند طالبات و سرپرست 9 تا 2 بجے دن کوآرڈی نیٹر سید عبدالحئی سے ربط کریں۔