حیدرآباد ۔27 جون (سیاست نیوز) ایمسیٹ انجینئرنگ کی ویب کونسلنگ کا پہلا مرحلہ اسنادات کی تصدیق 23 جون کو ختم ہوگا لیکن ویب کونسلنگ کیلئے ویب آپشن کالج، کورس کے انتخاب کے لئے تاریخ اور شیڈول نہیں دیا گیا۔ کالج کونسے شامل ہیں۔ اس کی فہرست مرتب کی جارہی ہے۔ مسلم مائناریٹی کالجس جو کنوینر کی کونسلنگ میں شامل ہوتے ہیں، وہ SWI ہیں جو کالجس علحدہ کونسلنگ کرتے ہیں وہ SWII ہیں جن کالجس کو اجازت ملے گی وہ کونسلنگ میں شامل رہیںگے۔ ایمسیٹ کے رینک کے لحاظ سے کالجس میں نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔