حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ایمسیٹ کے انٹر میڈیٹ یم پی سی امیدواروں کے لیے ویب کونسلنگ جاری ہے ۔ 7 اور 8 جولائی کو 90 ہزار رینک تک اور 9 اور 10 جولائی کو 90 ہزار ایک تا آخری رینک تک کے امیدوار کالج ، کورس کو ترجیحی بنیاد پر ویب آپشن دے سکتے ہیں ۔ بعض میناریٹی کالجس کو ہائی کورٹ کی اجازت کے بعد ویب کونسلنگ میں شامل ہوئے ہیں ۔ اس کے لیے مزید دو دن 12 جولائی کو توسیع کی گئی ۔ 14 جولائی کو سیٹ الاٹمنٹ ہوگا ۔ اس کونسلنگ کے ذریعہ بی ای ، بی ٹیک ، بی فارمیسی ، فارما ڈی میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔۔
مرکزی ملازمین کی مجوزہ ہڑتال ملتوی کرنے مشروط آمادگی
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : مرکزی ملازمین کی مختلف یونینوں پر مشتمل نیشنل جوائنٹ کونسل آف ایکشن اور فیڈریشن آف یونین ریلوے نے کہا کہ وہ مجوزہ ہڑتال ملتوی کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ بشرطیکہ وزیر فینانس ان کے مطالبات کا جائزہ لینے کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کریں ۔ نیشنل جوائنٹ کونسل آف ایکشن 32 لاکھ مرکزی ملازمین پر مشتمل ہے جن میں 11 لاکھ ریلوے ملازمین شامل ہیں ۔ اس نے حکومت کی جانب سے 7 ویں پے کمیشن سفارشات کو قبول کرنے کی مخالفت کی ہے اور 11 جولائی سے ہڑتال کا انتباہ دیا ہے ۔۔
ایرٹیل ہوم بونانزا جیتنے پر کار کا تحفہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی مسز حمیدہ بیگم کو ایرٹیل ہوم بونانزا مقابلہ جیتنے پر ماروتی آلٹو کار بطور تحفہ پیش کی گئی ۔ مسز حمیدہ بیگم شاستری پورم ، کنگس کالونی کی ساکن ہیں اور وہ اس مقابلہ میں کامیاب رہیں ۔۔