حیدرآباد ۔ 2 اگست (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ ایم پی سی امیدواروں کیلئے ایمسیٹ (انجینئرنگ) کی ویب کونسلنگ کیلئے اعلامیہ جاری ہوکر 7 اگست سے اسنادات کی تصدیق کا عمل شروع ہورہا ہے۔ ویب کونسلنگ کے طریقہ کار، کالجس کورسز، ایمسیٹ کوڈ، رینک کی معلوماتی کتابچہ دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے اتوار 3 اگست کو 2 تا 5 بجے حاصل کرسکتے ہیں۔