حیدرآباد ۔ 21 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : انٹر میڈیٹ ایم پی سی امیدواروں کے لیے انجینئرنگ ڈگری بی ای ، بی ٹیک اور بی فارمیسی میں داخلے کے لیے ویب پر مبنی کونسلنگ میں شرکت کے لیے ہیلپ لائن سنٹرس پر اسنادات کی تصدیق کا کل 23 اگست آخری دن ہے ۔ آخری دن آخری رینک اور ایمسیٹ ناکام ( میناریٹی رجسٹرڈ ) طلبہ کی بھی اسنادات کی تصدیق ہوگی ۔ جو حیدرآباد میں مانصاحب ٹینک میں ہے ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس سے آج اور کل انجینئرنگ کالجس کے پتے ویب کونسلنگ کے کتابیں رینک کے تفصیلات حاصل کریں ۔۔