ایمسیٹ انجینئرنگ ویب کونسلنگ شیڈول

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ یم پی سی امیدواروں کے لیے جنہوں نے اسنادات کی تصدیق کرواتے ہوئے رجسٹریشن نمبر حاصل کیا ہے کے لیے ویب کونسلنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ۔ ایک رینک تا 45 ہزار رینک تک کے امیدوار 5 اور 6 جولائی کو ویب آپشن کریں ۔ 7 اور 8 جولائی کو 45 ہزار ایک تا 90 ہزار رینک تک ۔ 9 جولائی اور 10جولائی کو 90 ہزار ایک تا آخری رینک تک کے امیدواروں کے لیے اپنے پسند کے کالجس ، کورسز ، کو ایک سے زائد ویب آپشن دے سکتے ہیں ۔ 10 اور 11 جولائی کو کالج کورس بدلنے کی سہولت ہے اور 14 اور 11 جولائی کو کالج کورس بدلنے کی سہولت ہے اور 14 جولائی کو سیٹ الاٹمنٹ ہوگا ۔ امیدوار ڈسٹرکٹ کوڈ ، کالج کوڈ ، کورس کوڈ کو ترجیح دیتے ہوئے انتخاب کریں ۔ سیٹ رینک کے لحاظ سے ملے گی ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر کالجس کے پتے اور آخری رینک کی فہرست دستیاب ہے ۔۔