ایمسیٹ ( آن لائن ) کمپیوٹر پر ہوگا،انٹر بی پی سی کیلئے دو دن اور ایم پی سی کیلئے تین دن تک امتحانات

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ اسی سال تلنگانہ اور اے پی میں آن لائن کمپیوٹر پر ہورہا ہے ۔ تلنگانہ کا انٹر بی پی سی کے لیے ایمسیٹ 2 مئی اور 3 مئی کو دو نشستیں ہیں صبح ، دوپہر رکھا گیا اور انٹر ایم پی سی کے لیے 4 مئی ، 5 مئی اور 7 مئی کو صبح دوپہر سیشن میں رکھا گیا ہے ۔ اے پی کا ایمسیٹ 25 اپریل کو ہے ۔ ادارہ سیاست کے تحت ایمسیٹ سی بی ٹی ( کمپیوٹر پر مشقی ٹسٹ ) کے لیے معین آباد گلوبل انجینئرنگ کالج میں خصوصی انتظام کیا گیا ۔ ایمسیٹ کے فارم داخل کیے طلبہ کے لیے یہ ماڈل ٹسٹ سہولت بخش رہے گا ۔ چارمینار اور مہدی پٹنم سے خصوصی ٹرانسپورٹ سہولت رہے گی ۔ خواہش مند جناب منظور احمد 8977198117 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔