ایمسیٹ آن لائن کا آج تمثیلی امتحان

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ آن لائن کمپیوٹر پر ہورہا ہے جو بی پی سی امیدواروں کے لیے 2 مئی اور 3 مئی کو اور انٹر ایم پی سی طلبہ کے لیے ایمسیٹ ( انجینئرنگ ) 4 مئی ، 5 مئی اور 7 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ ہال ٹکٹ جاری ہوچکے اور امتحانی مراکز بنادئیے گئے ۔ ادارہ سیاست کے تحت ایمسیٹ آن لائن کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ CBT تمثیلی امتحان 26 اپریل جمعرات صبح 9-30 تا ایک بجے دن گلوبل انجینئرنگ کالج معین آباد میں رکھا گیا ہے ۔ مدینہ گروپ نے بھی اس سے اشتراک کیا ہے ۔ اس کے لیے رائل ریجنسی آصف نگر روڈ اور چارمینار سے ٹرانسپورٹ سہولت رکھی گئی ہے ۔ امیدوار وقت پر شرکت کریں جو امیدوار راست طور پر شریک ہو کر ماڈل ٹسٹ میں شرکت کریں ۔۔