ایمسٹ 2015 کے تلنگانہ اسٹیٹ کے نصاب کی تقسیم

کراش کورس کے 50 یوم میں ماڈل ٹسٹ شامل
حیدرآباد 29 مارچ (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیراہتمام ایمسٹ کراش کورس کے افتتاحی تقریب میں جناب اکبرالدین صدیقی نے ایمسٹ میں کامیابی اور اچھے رینک کے حصول کے گر بتاتے ہوئے کہاکہ طالب علم سب سے پہلے منصوبہ بندی، حکمت عملی اور ٹائم مینجمنٹ میں اسباق نصاب کو تقسیم کرلیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ کے ایمسٹ کا نصاب انٹرمیڈیٹ بی پی سی گروپ کے لئے باٹنی، زوالوجی، فزکس، کیمسٹری اور ریاضی کا طلبہ کو دیا گیا اور دیا جارہا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ کا ایمسیٹ 14 مئی کو اور اے پی کا ایمسیٹ 8 مئی کو مقرر ہے۔ سیاست ایمسیٹ کی کراش کورس کوچنگ کلاسیس 50 ایام کی جس میں 8 ماڈل ٹسٹ شامل ہیں۔ پرانے شہر میں چارمینار نزد چو محلہ پیالس میں سری چندرا جونیر کالج اور آصف نگر روبرو پٹرول پمپ میں رائل ریجنسی میں صبح 8 بجے تا 11 بجے 30 مارچ تا 12 مئی رکھی گئی ہے۔ ایمسیٹ کے طلبہ اس میں شریک ہوسکتے ہیں۔ اکبرالدین صدیقی نے اس کے تعارفی سشن میں تفصیلات بتائی۔ اس موقع پر فیصل بن علی، منظور احمد، محمد ناصر انجینئر موجود تھے۔ کوچنگ، نوٹس، ٹسٹ میٹرئیل کے لئے 9059486152 اور 8977198117 پر معلوم کرسکتے ہیں۔