ایمسٹ کی کل صنعاء گارڈن میں کونسلنگ

حیدرآباد ۔11 جون (سیاست نیوز )ایمسٹ کے انجینئرنگ / میڈیکل کے رینک حاصل کئے امیدواروں کو کونسلنگ کا پروگرام کل ہفتہ 13 جون صبح 10.30 بجے صنعا گارڈن فنکشن ہال سردار محل نزد چارمینار حیدرآباد میں رکھی گئی ہے ۔ کونسے کورس ہیں جن میں داخلے ایمسیٹ کے رینک پر دیا جاتا ہے ۔ کونسلنگ کے ذریعہ داخلے حاصل کرنے پر چارسال تک حکومت فیس ادا کرتی ہے ۔ کالج سے رجوع ہونے کی ضرورت نہیں صرف کونسلنگ مراکز پر تمام اسنادات کے ساتھ شریک ہونا ہوگا ۔ میڈیکل ‘انجینئرنگ ‘ آرکیٹکچر کے علاوہ دیگر پروفیشنل کورسس ہیں ۔ ایمسٹ ناکام انجینئرنگ اقلیتی طلبہ کو بھی رینک دیا جارہا ہے ۔ ایمسیٹ کی کونسلنگ کیلئے انٹر میڈیٹ ایم پی سی اور بی پی سی امیدوارو ںکیلئے الگ الگ کورسس ہیں اور ان کی کونسلنگ بھی الگ ہوتی ہے اس لئے ایمسیٹ امیدوار بالخصوص مسلم اقلیتی امیدواروں کو گائیڈنس پروگرام میں شرکت کیلئے وقت پر حاضری رہنا ہوگا امیدواروں کو رینک ‘تاریخ اور مقام بتاتے ہوئے رہنمائی کی جائے گی ۔ ایم اے حمید کنوینر اور احمد بشیر الدین فاروقی ‘ منظور احمد نے شرکت کی اپیل کی ۔