ایمسٹ کی تیاری کیسے کریں پر سمینار

حیدرآباد 22 مارچ (سیاست نیوز) ایمسٹ (انجینئرنگ ؍ میڈیسن) تلنگانہ ریاست میں 14 مئی کو مقرر ہے۔ اس کے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 اپریل ہے۔ ایمسٹ کی تیاری کیسے کریں۔ کامیابی کے تکنک اور رینک کے حصول کیلئے ماہرین کے لکچر کا خصوصی سمینار 25 مارچ کو دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں ہوگا۔ مسٹر اکبر صدیقی، ڈاکٹر ذاکر، محمد اسماعیل اور سرینواس چاری کے لکچر ہوں گے۔ انٹرمیڈیٹ یا سی بی ایس سی پاس امیدوار اس میں شرکت کرسکتے ہیں۔