ایمسٹ کیلئے آج سے آن لائن فارمس ادخال کا آغاز

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ایمسیٹ کے ( انجینئرنگ / میڈیکل ) کے لیے فارمس آن لائن داخل کرنے کے لیے 20 فروری سے آغاز ہوگا ۔ اور امتحان 17 مئی کو مقرر ہے ۔ امیدوار فارم کے آن لائن رجسٹریشن سے قبل ہدایات کو اچھی طرح پڑھ لیں اور کسی بھی غلطی کا تدارک کریں ۔ انٹرمیڈیٹ یم پی سی امیدوار انجینئرنگ کے لیے اور بی پی سی گروپ کے طلبہ میڈیکل کے لیے اہل ہوتے ہیں ۔ ایمسیٹ 2014 کا ٹسٹ میٹریل مضمون واری اور یوم واری اساس پر 40 دن کا کورس میٹریل دفتر سیاست عابڈس روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے حاصل کرسکتے ہیں ۔۔