ایمسٹ پر ہائی کورٹ کی تجویزقبول

حیدرآباد /12 جون ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کی ریاستی حکومت نے آج حیدرآباد ہائی کورٹ کی یہ تجویز قبول کرلی کہ ایمسٹ کونسلنگ انجینئیرنگ کورسیس میں داخلوں کے ضمن میں 6 جولائی سے شروع کی جائے اور اسے 30 جولائی تک ختم کیا جائے ۔ پھریکم اگست 2015 سے کلاسیس شروع کئے جائیں یہ تجویز جے این ٹی یو اور انجینئیرنگ کالجوں کے انتظامی اداروں نے بھی قبول کرلی ۔