حیدرآباد /12 جون ( سیاست نیوز ) ایمسیٹ ( انجینئیرنگ ، میڈیکل ) کے مسلم میناریٹی طلباء و طالبات کیلئے کونسلنگ ہفتہ 13 جون صبح دس بجے صنعاء فنکشن ہال سردار محل چارمینار پر رکھی گئی ہے ۔ کس رینک پر کس میں داخلے ملے گا ۔ کونسلنگ کا طریقہ کار کیا ہے ۔ اسنادات کی ضرورت ، میناریٹی سرٹفکیٹ دیا جائے گا اور مقام ، رینک ، تاریخ سے ، واقفیت کرواتے ہوئے ماہرین کا پیانل گائیڈنس کرے گا ۔شاہ عالم رسول خان چیرمین شاداں گروپ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جس کے میڈیکل اور انجینئیرنگ کالجس میں مسلم میناریٹی طلبہ کو فیس ری امبرسمنٹ کے ذریعہ کونسلنگ داخلہ پر 4 سال تک حکومت فیس ادا کرنے کی پروفیسر عبدالرحمن ، ڈاکٹر سید اسماعیل ،ڈاکٹر فضل الرحمن فارماڈی ، فارمیسی پر کونسلنگ کرے گے ۔ منظور احمد ، احمد بشیر الدین فاروقی ، انجینئیرنگ کے متعلق معلومات کریں گے ۔ ا یم اے حمید نے ایمسیٹ طلبہ سے وقت پر شرکت کی ہدایت کی ۔ اس کا اہتمام روزنامہ سیاست نے کیا ہے ۔