حیدرآباد /25 مئی ( سیاست نیوز ) ایمسٹ ( انجینئیرنگ ) کی کونسلنگ کیلئے 28 مئی تا 3 جون تک پہلے مرحلے کی شیڈیول جاری کردیا گیا ہے ۔ اس کیلئے حیدرآباد میں 9 ہیلپ لائین سنٹرس بنائے گئے ۔ ایمیدوار اپنے رینک کے لحاظ سے دئے گئے ہیں ۔ ہیلپ لائن سنٹر پر بتائی گئی تاریخ کو رجوع ہوکر اسنادات کی تصدیق کرواتے ہوئے ویب آپشن دی گئی تاریخ کو دے سکتے ہیں ۔ حیدرآباد میں مانصاحب ٹینک ، کوکٹ پلی ، رامنتا پور ، سکندرآباد ، لنگم پلی ، بیگم پیٹ اور قلی قطب شاہ پالی ٹکنک چندولعل بارہ دری پر ہیلپ لائین سنٹر بنائے گئے۔ ادارہ سیاست کے تحت ایمسیٹ کونسلنگ سیشن اتوار 27 مئی صبح دس بجے رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر روڈ پر مقرر ہے ۔ منظور احمد ، ا یم اے حمید نے ایمسیٹ کامیاب اور ناکام امیدواروں سے شرکت کی اپیل کی ۔