260 کالجس میں 1,22,786 نشستوں پر داخلے
حیدرآباد 19 جولائی (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ ایم پی سی امیدواروں کیلئے جنھوں نے ایمسٹ 2015 ء کامیاب کیا یا میناریٹی زمرہ میں رینک حاصل کیا اور جن کے انٹرمیڈیٹ میں 45 فیصد سے زائد نشانات ہیں ان کے لئے تلنگانہ ایمسٹ 2015 کے اسٹیٹ رینک سے پہلے مرحلہ میں اسنادات کی تصدیق ہوئی۔ پھر ویب کونسلنگ کے ذریعہ کالج، کورس کے انتخاب کے لئے ویب آپشن کی تاریخ 6 جولائی، 8 جولائی دی گئی جس کو ملتوی کرنے کے بعد اچانک 17 جولائی سے ابتدائی ایک رینک تا 44 ہزار رینک تک کے امیدواروں کو ویب آپشن کیلئے 17 جولائی شام 5 بجے تا 19 جولائی شام 5 بجے تک وقت دیا گیا۔ اس دوران وہ اپنا کورس ؍ کالج کا انتخاب کرتے ہوئے ترجیحی بنیاد پر ویب آپشن دیں گے۔ چنانچہ ان امیدواروں کو ذریعہ ایس ایم ایس جو نمبر دیا گیا تھا اس کو لاگ اِن کرتے ہوئے امیدواروں نے ڈسٹرکٹ کوڈ، کالج کوڈ کے ساتھ کورس برانچ کو ویب آپشن دیا۔ پھر 19 جولائی شام 7 بجے تا 21 جولائی شام بجے تک 44 ہزار تک رینک سے آخری رینک تک کے امیدواروں کو ویب آپشن دینا ہے۔ جن امیدواروں کو انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحان میں کامیابی کے بعد رینک دیا گیا لیکن انھیں لمحہ آخر 19 جولائی شام 5 بجے تک ویب آپشن کے لئے لاگ ان نمبر ذریعہ ایس ایم ایس نہ دینے سے تشویش دیکھی گئی تھی۔ 22 جولائی کو کالج ؍ کورس اگر تبدیل کرنا ہو تو اس کے لئے ایک دن مقرر کیا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لئے ویب سائٹ http://tseamcet.nic.in ملاحظہ کریں۔