ایمسٹ انجینئرنگ کیلئے آج سے اسنادات کی تنقیح کا آغاز

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( سیات نیوز ) : انٹر میڈیٹ یم پی سی اسٹریم کے طلبہ کے لیے ایمسیٹ 2015 کے رینک کے لحاظ سے ویب کونسلنگ کا اعلامیہ جاری رہنے کے بعد 18 جون سے اسنادات کی تصدیق کے عمل کا آغاز ہوگا ۔ ہر دن 15 ہزار رینک تک طلب کیا گیا ہے ۔ پہلے دن ایک تا 15 ہزار رینک تک کے امیدوار اپنے ہیلپ لائن مرکز سے رجوع ہو کر اسنادات کی تصدیق کرواتے ہوئے ویب کونسلنگ میں شریک ہو کر کالجس کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ حیدرآباد میں 5 ہیلپ لائن مراکز ہیں ۔۔