حیدرآباد ۔ 13 مئی ( پی ٹی آئی ) طیارہ میں سوار ایک خاتون نے بچی کو جنم دیا ۔اس خاتون کے درد زہ میں مبتلا ہونے کے بعد ہنگامی طبی خدمت طلب کی گئی تھی جس کے جواب میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے زچگی میں مدد کی ۔ اپالو ہاسپٹلس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے تمام سیکورٹی ضابطوں سے گذرتی ہوئی طیارہ میں پہنچی اور وہاں بحفاظت زچگی کو یقینی بنایا ۔ اس طرح ماں نے طیارہ میں بچی کو جنم دیا لیکن آنول جوں کا توں چھوڑ دیا گیا کیونکہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ڈاکٹروں کی ٹیم آنول کاٹنے کیلئے مخصوص بلیڈ نہیں لاسکی تھی ۔ یہ واقعہ 8مئی کو پیش آیا جب ایک بین الاقوامی طیارہ نے دردزہ میں مبتلا خاتون کو ہنگامی طبی مدد پہنچانے کیلئے درخواست کی تھی ۔