مورینا۔9 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا میں مریض کو لے کر ضلع اسپتال میں آنے والی ایک ایمبو لینس حادثے کا شکار ہوگئی جس سے اس میں سوار مریض سمیت تین افراد کی موت ہو گئی ۔ جورا پولیس ذرائع نے بتایاکہ ٹینٹرا گاؤں سے ایک مریض کو لے کر صبح ایک ایمبو لینس ضلع اسپتال آرہی تھی ، اسی دوران مورینا ـ سبلگڑھ شاہراہ پر ایمبولینس مکودا گاؤں کے نزدیک پتھروں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں مریض کی اٹینڈنٹ خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔وہیں مریض رام با بو اور ایمبو لینس ڈرائیور نے ضلع اسپتال میں اعلاج کے دوران دم توڑ ا دیا ۔حادثے میں چاردیگر افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال میں بھرتی کراویا گیا ہے ۔ پولیس سٹرک حادثے کی جانچ کر رہی ہے ۔