ایل پی سیٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو اطلاع

حیدرآباد ۔ 22 نومبر (پریس نوٹ) ایل پی سیٹ ۔ 2014ء کیلئے شرکت کرنے والے تمام امیدواروں (تلنگانہ اور آندھرا پردیش) کو مطلع کیا جاتا ہیکہ تعلیمی سال 2014-15کیلئے لینگویج پنڈت ٹریننگ کورس (ٹی پی ٹی، ایچ پی ٹی، یو پی ٹی) میں داخلہ کیلئے دوسرے مرحلہ کی ویب کونسلنگ کا آغاز 25 نومبر کو ہوگا۔ وہ تمام امیدوار جن کے رینکس فہرست میں دکھائے گئے ہیں، 25 نومبر سے کسی بھی اے پی آن لائن سنٹر پر فیس 60 روپئے ادا کرسکتے ہیں اور ان کی ترجیحات کو لنک http://lpcet.egg.gov کے ذریعہ 25 تا 27 نومبر 2014ء داخل کرسکتے ہیں۔ تفصیلی پروسیجر اور ویب کونسلنگ کے شیڈول کو مذکورہ بالا ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔