ایل پی جی کیاش سبسیڈی اسکیم کیلئے 9.35کروڑ صارفین کا اندراج

نئی دہلی۔28جنوری( سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں 15.3کروڑ ایل پی جی صارفین کے زائد از64فیصد حصہ نے پُرجوش ’پہل اسکیم‘میں شمولیت اختیار کرلی ہے تاکہ اپنے بینک کھاتوں میں نقد سبسیڈی حاصل کرسکیں جس کی مدد سے وہ پکوان گیاس مارکٹ کی قیمت پر خرید سکتے ہیں ۔ وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے یہاں میڈیا والوں کو بتایا کہ ابھی تک اس اسکیم میں زائد از 9.35کروڑ ایل پی جی صارفین شامل ہوچکے ہیں ۔ یہ اسکیم یکم جنوری کو سارے ملک میں شروع کردی گئی جس کے بعد اس میں صارفین کا اندراج 24فیصد سے بڑھ کر 64فیصد تک پہنچ چکا ہے ۔