ایل پی جی قیمت میں اضافہ پر سندھیا کی حکومت پر تنقید

نئی دہلی ۔ یکم اگسٹ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس ایم پی مسٹر جیوترادتیہ سندھیا نے آج لوک سبھا میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کے خلاف حکومت کو آڑے ہاتھ لیا اور کہا کہ حکومت کس قسم کی معیشت پر عمل پیرا ہے ۔ انھوں نے الزام لگایا کہ جولائی کے ماہ میں دو وقت قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اور کیا حکومت کے اچھے دن یہی ہیں ؟ یو پی اے حکومت کے برخلاف این ڈی اے حکومت نے قیمتوں میں ایک دم سے اضافہ کردیا ۔ 31 جولائی کو ایل پی جی کی قیمت میں 1.76 روپئے کا اضافہ کیا گیا اور اس سے قبل یکم جوئی کو فی سیلنڈر 2.17 روپئے کا اضافہ کیاگیاتھا۔