ایل ٹی ٹی کے خلاف فتح کے جشن پر امتناع

کولمبو۔16مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی مشرقی سری لنکا کے ملائتھیوو ڈسٹرکٹ میں واقع پولیس نے عدالت سے ایک ایسا حکمنامہ حاصل کیا ہے جسکے ذریعہ تمل باشندوں کے ایک گروپ آج سے چھ سال قبل ملک کی ہلاکت انگیز خانہ جنگی کے خاتمہ کی یادگار کے طور پر تقریب منانے سے روک دیا گیا ۔ دریں اثناء سری لنکا کے تمل سیاستداں گجن پونم بالم نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی تمل نیشنل پیوپلز فرنٹ (TNPF) کی جانب سے تمل باشندوں کے قتل عام کی یادگار منانے کیلئے 18مئی کا دن مقرر کیا گیا تھا لیکن ملائتھیوو کے مجسٹریٹ نے اس تقریب پر امتناع عائد کردیا۔
پونم بالم نے بتایا کہ پولیس سے انہیں مطلع کیا تھا کہ ایک دیگر سیاسی جماعت اُسی تقریب کو منانے میں دلچسپی رکھتی ہے ۔

لہذا دونوں سیاسی پارٹیوں کے درمیان جھڑپ ہونے کے امکانات ہیں جو نقص امن کی وجہ بن سکتے ہیں ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ایک بار پھر ضروری ہے کہ 18مئی 2009ء کو سرکاری فوجیں عرصہ دراز سے جاری خانگی میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایل ٹی ٹی ای کو بری طرح شکست دی تھی اور اس طرح ایل ٹی ٹی ای کے 30سال پرانے اس مطالبہ کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا گیا تھا جہاں وہ تمل باشندوں کیلئے علحدہ ملک کی تشکیل کے خواہاں تھے ۔ تمل باشندوں کا کہناہے کہ ایل ٹی ٹی ای کے ساتھ آخری اور قطعی لڑائی میں تمل باشندوں کی ایک بڑی تعداد کا قتل عام کیا گیا تھا جہاں اقوام متحدہ نے ان کی تعداد 40,000 بتائی تھی جبکہ سری لنکا نے اس تعداد کو مسترد کردیا تھا ۔ البتہ حکومت سری لنکا نے علحدہ طور پر 18مئی کو یوم مسلح افواج منانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن سری لنکا کی فوجیوں کی فتح پر زائد توجہ مرکوز نہیں کی جائے گی کیونکہ تمل باشندوں کے جذبات کو بھی ملحوظ رکھنا ہے ۔یاد رہے کہ تمل باشندوں کو عرصہ دراز سے سری لنکا میں امتیازی سلوک روا رکھے جانے کی شکایت ہے ۔ سری لنکا کے سابق صدر مہندرا راجہ پکسے کے دورہ ٹاملناڈو کے موقع پر بھی زبردست احتجاج کیا گیا تھا جبکہ جاریہ سال کے اوائل میں جب سری لنکا میں انتخابات منعقد ہوئے تھے تو ہندوستانی اداکار سلمان خان اور سری لنکائی نژاد ہندی فلموں کی اداکارہ جیکولین فرنانڈیز کی جانب سے انتخابی مہم میں شرکت پر بھی ہندوستان نے زبردست احتجاج کیا تھا۔