ایل وی ایم IIIمشن کیلئے الٹی گنتی کا آغاز، آج پہلی تجرباتی پرواز

چینائی ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خلائی راکٹ کے تازہ ترین نمونہ جی ایس ایل وی، ایم کے III کی پہلی تجرباتی پرواز کیلئے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز پر ساڑھے چوبیس گھنٹے کی الٹی گنتی کا آج صبح 9 بجے آغاز ہوا۔ اس مشن کی تیاری کا جائزہ لینے اور پرواز کی اجازت دینے کے اختیارات کے حامل بورڈ نے کل اپنے اجلاس میں 18 ڈسمبر کو صبح 9.30 بجے راکٹ داغنے کی اجازت دی ہے۔ اسروکے فرضی کرایوجینک مرحلہ کے سبب اس مشن کی الٹی گنتی کی مدت کم رکھی گئی ہے۔