سان سلویڈار۔23اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) کم سے کم 14قیدی اُس وقت ہلاک ہوگئے جب کہ بدنام زمانہ گروہ کے دو گروپس میں ایل سلویڈار قید خانہ میں تشدد پھوٹ پڑا ۔ ہلاکتوں کے واقعات پیش آئے جس کی وجہ سے سان سلویڈار کے قید خانے میں حفاظتی انتظامات مشکوک ہوگئے ہیں ۔ ایک سرکاری رپورٹ کے بموجب جیل خانے کے عہدیداروں کو چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کیونکہ انقلابی گروپ کے چند ارکان نے دھمکیاں دی ہیں ۔ صیانتی ادارے اور انسداد فسادات پولیس فوری حرکت میںآگئی ۔