ایل جی گروپ کے چیرمین کاانتقال

سیول،20مئی(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریاکی چوتھی سب سے بڑی کمپنی ایل جی گروپ کے چیرمین کوبون موکاطویل علالت کے بعدانتقال ہوگیا۔ایل جی گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ73سالہ کوگذشتہ ایک سال سے بیمارتھے اوران کی سرجری بھی ہوئی تھی۔مسٹرکوبیٹے کواپناجاں نشیں بنانے کے لئے بورڈآف ڈائرکٹرس میں نامزد کرناچاہتے تھے ۔سال1995میں 50سال کی عمرمیں ایل جی کے تیسرے صدربننے کے بعدکونے تین اہم کاروبارالیکٹرانک،کیمیکلاورٹیلی مواصلات کی بنیادرکھی ۔