ایل بی نگر میں گٹھکا کا ذخیرہ ضبط ، اسپیشل آپریشن پولیس کی کارروائی

حیدرآباد /28 فروری ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون نے ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ذخیر اندوز گھٹکھا اور زردہ کی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس او ٹی نے کملانگر ونستھلی پورم میں واقع ایک مکان پر دھاوا کردیا اور اس سلسلہ میں 32 سالہ بی سریش کمار ریڈی عرف سریش کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے مقام واقعہ سے 50 ہزار مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق سریش ریڈی نے پولیس کو دئے گئے اپنے بیان میں اس بات کو تسلیم کیا کہ وہ چند دوکانداروں کو جو اس کے قریبی تعلقاتی ہیں انہیں ممنوعہ اشیاء فروخت کرتا تھا اور ان اشیاء کو وہ شہر کے بیگم بازار علاقہ سے خریدا کرتا تھا ۔ اس نے زائد مقدار میں ممنوعہ اشیاء کا اس کے مکان میں ذخیرہ کیا تھا ۔ جس کو ایس او ٹی نے ضبط کرلیا ۔

ٹی وی ایس کی 125 سی سی
موٹر اسکوٹر کی متعارف
حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ٹی وی ایس موٹر کمپنی نے 125cc اسکوٹر تیار کیا ہے ۔ TVS NTO RQ125 یہ گاڑی مارکٹ میں سال حال ایک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 2 لاکھ گاڑیاں فروخت ہوئیں ہیں ۔ انیرودھا حلدار وائس پریسڈنٹ مارکیٹنگ نے کہا کہ یہ گاڑی نوجوانوں کی پسند کے مطابق بنائی گئی ہے ۔ ٹی وی ایس اسمارٹ ایگزونیکٹ یہ ہندوستان کی عصری ٹکنالوجی سے لیس پہلی گاڑی ہے ۔ یہ گاڑی اسمارٹ ٹکنالوجی بلوتوتھ ، سیل فون کنکیٹویٹی ، نیوی گنیشن اسٹیٹس سے لیس ، انیبل پارکنگ لوکیٹر ، انجن کل سوئچ ، انجن آئیل ٹمپریچر ، اسپیڈو میٹر ، فون بیاٹری اسٹرینتھ ڈسپلے ، و دیگر سہولیات سے لیس جدید موٹر سیکل ہے ۔ یہ گاڑی بغیر ٹیوب والے ٹائرس اور ٹیلی اسکوپک سسپنشن کے ساتھ ہے ۔ اس کی سیٹ کے نیچے یو ایس بی چارجر بھی مختص کیا گیا ہے ۔۔