حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ایم سرینواس سکریٹری سی پی آئی ( ایم ) کے بموجب سی پی آئی ( ایم ) چیف منسٹر کی جانب سے دئیے گئے بیان کی مخالفت کرتی ہے ۔ جس میں ایل اینڈ ٹی کمپنی کو اس کے میٹرو ریل پراجکٹ کے لیے برقی ٹیریف سبسیڈائز ہونے کی بات کہی گئی ہے ۔ حکومت نے پہلے ہی مختلف رعایتیں ، بڑی گرانٹس اور سینکڑوں ایکڑ اراضی کمپنی کے حوالے کی ہے پھر بھی ایل اینڈ ٹی اس کے ٹیریف میں تخفیف کے لیے تیار نہیں ہے ۔ سی پی آئی ( ایم ) کو بڑی اور کارپوریٹس کمپنیوں کو سبسیڈائز کرنے کے عمل پر اعتراض ہے اور حکومت پر زور دیتی ہے کہ وہ اس فیصلہ سے دستبردار ہوجائے ۔۔