ایل او سی کے علاقوں کو ترقی دینے کا عہد : آرمی کمانڈر

جموں ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک سینئر کمانڈر نے آج کہا کہ فوج جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پاس علاقوں کی مجموعی ترقی کو سیول نظم و نسق کے ساتھ مل کر یقینی بانے کی پابند عہد ہے۔ بریگیڈیئر ایچ ایس ساہی کمانڈر بھیمبر گالی بریگیڈ نے کہا کہ ہندوستانی آرمی ایل اوس سی کے پاس تمام دیہات کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے چاہتی ہے جس کیلئے ڈسمبر 2015ء سے شہری نظم و نسق کے ساتھ مل کر مشترکہ کاوشیں شروع کی جاچکی ہیں۔ وہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں سرحدی موضع بالاکوٹ کیلئے دو کمیونٹی سنٹرس کے آغاز کے سلسلہ میں آرمی کے زیراہتمام ایک تقریب سے مخاطب تھے۔ بریگیڈیئر ساہی نے کہاکہ آبپاشی کیلئے ایمس، ترکاریوں کی کاشت کیلئے مقامات کی فراہمی کے بشمول کئی پراجکٹس پہلے ہی اس علاقہ میں آرمی کی جانب سے سیول ایڈمنسٹریشن کی سرگرم تائیدکے ساتھ شروع کئے جاچکے ہیں۔ اس موقع پر آرمی نے زائد از 100 بائیو ماس اسٹوس تقسیم بھی کئے اور علاقہ میں 100 سولار لائیٹس نصب کرنے کا وعدہ کیا۔