جموں، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں آج صبح لائن آف کنٹرول پر ہند۔ پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے کھاری کارمارہ علاقے کے گل پورہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر آج صبح قریب دس بجے صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ طرفین نے لائن آف کنٹرول پر ایک دوسسرے کی چوکیوں کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کرکے نشانہ بنایا۔
تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ پلوامہ خود کش دھماکے کے بعد لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر طرفین کے درمیان تناؤ بام عروج ہے جس کے باعث سرحدی علاقے کے لوگوں کو اپنا تمام مال ومتاع چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔