ایل او سی پر ہندوپاک افواج کی جنگ بندی معاہدہ پر عمل آوری

واشنگٹن ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج رپورٹس کا خیرمقدم کیا جہاں یہ اطلاع دی گئی تھی کہ لائن آف کنٹرول (LOC) پر دونوں ممالک نے 2003ء کی جنگ بندی معاہدہ پر پوری طرح عمل آوری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جنگ بندیمعاہدہ پر پوری طرح عمل آوری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھرنوریٹ نے کل کہا کہ دونوں ممالک (ہندوپاک) کے درمیان اگر تعلقات معمول کے مطابق ہوجائیں اور کوئی کشیدگی باقی نہ رہے تو یہ نہ صرف دونوں ممالک کے لئے بلکہ خطہ کیلئے بھی سودمند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہندوپاک کی افواج کی جانب لائن آف کنٹرول پر 2003ء کے جنگ بندی معاہدہ کی عمل آوری کی اپنے وعدہ کی پابندی کا خیرمقدم کیا ہے۔