ایل او سی پر مسلح تصادم۔ ایک جنگجو ہلاک، دو فوجی جوان زخمی

سری نگر 16جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے صفا والی گلی علاقہ میں پیر کی صبح جنگجوؤں اور فوجیوں کے درمیان گولی باری کا تبادلہ ہوا جس میں ایک جنگجو ہلاک جبکہ دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گولی باری کا تبادلہ اس وقت شروع ہوا جب فوجیوں نے علاقہ میں جنگجوؤں کے ایک گروپ کی نقل وحرکت دیکھی۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کی 57 اور 41 راشٹریہ رائفلز (آر آر) اور 10 جیک لی نے کپواڑہ کے بٹہ پورہ جنگلات سے ملحق صفا والی علاقہ میں پیر کی علی الصبح دراندازوں کے ایک گروپ کی نقل وحرکت دیکھی۔