ایل آر ایس درخواستوں کی جانچ کی اجازت

اسکیم کی مدت میں توسیع ، وزارت محکمہ بلدی نظم و نسق کے احکامات
حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت نے ایل آر ایس ( لے آوٹس ریگیولرائزیشن اسکیم ) سے متعلق درخواستوں کی مکمل جانچ کیلئے بعض شرائط پر مبنی اجازت دیتے ہوئے پھر ایک مرتبہ مدت میں توسیع دی ہے ۔ جبکہ چند ایک وجوہات کی وجہ سے کثیر تعداد میں درخواستیں زیر التواء رہنے کی وجہ سے جی ایچ ایم سی اور ایچ ایم ڈی اے کی خواہش پر ریاستی محکمہ بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات نے 31 اگست تک توسیع دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ جات ریونیو ، آبپاشی و دیگر محکمہ جات سے این او سیز زیر التواء پائی جانے والی درخواستوں کو ہی باقاعدہ بنانے کے تعلق سے احکامات میں واضح ہدایات دی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایل آر ایس کے اعلان پر جی ایچ ایم سی کو 71 ہزار درخواستیں وصول ہوئی تھیں جن کے منجملہ اب تک 34 فیصد درخواستوں کی یکسوئی کرتے ہوئے باقاعدہ بنایا جاسکا ۔ جبکہ ایچ ایم ڈی اے کو لے آوٹس ریگیولرائزیشن سے متعلق جملہ 1.75 لاکھ درخواستیں وصول ہوئی تھیں ۔ جن کے منجملہ اب تک 1.10 لاکھ درخواستوں کی یکسوئی کرتے ہوئے باقاعدہ بنایا گیا ۔ ڈی ٹی سی پی ( ڈائرکٹر ٹاون اینڈ کنٹری پلاننگ کا کتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے حدود میں ایل آر ایس کی درخواستیں زیادہ سے زیادہ زیر التواء محکمہ جات ریونیو و آبپاشی سے این او سیز کی اجرائی میں ہونے والی تاخیر کے باعث کم از کم 9 ہزار درخواستوں زیر التواء ہیں ۔ لہذا ان تمام درخواستںو کو جلد سے جلد باقاعدہ بنانے کا موقع فراہم ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایچ ایم ڈی اے نے محکمہ بلدی نظم و نسق سے خواہش کرنے پر ہی ایل آر ایس درخواستوں کی مدت میں توسیع دینے سے متعلق فیصلہ کئے جانے کا جاری کردہ احکامات میں اظہار کیا گیا ۔