نئی دہلی ۔ یکم اگسٹ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) کابینہ نے آج حکومت کی انشورنس کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن کی جانب سے آئی ڈی بی آئی بینک میں 51 فیصد کنٹرولنگ اسٹیک کی خریدی کو منظوری دیدی ، ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ تجویز کے مطابق مقروض بینک سرمایہ بڑھانے کیلئے لائف انشورنس کارپوریشن ( ایل آئی سی ) کو پریفرنشیل شیرس جاری کرے گا ۔ ایل آئی ۔ آئی ڈی بی آئی معاملت کو منظوری دی گئی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقد ہوئے مرکزی کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک ذرائع نے یہ بات کہی ۔