حیدرآباد۔/30اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اسمبلی میں اینگلو انڈین کمیونٹی کی نمائندگی کے طور پر مسٹر ایلوس اسٹیفنسن کو قانون ساز اسمبلی کا رکن نامزد کیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج احکامات جاری کئے گئے۔انچارج چیف الیکٹورل آفیسر انوپ سنگھ کی جانب سے اس سلسلہ میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ریاستی گورنر نے تلنگانہ کی پہلی قانون ساز اسمبلی میں اینگلو انڈین کمیونٹی نمائندگی کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اس نام کو منظوری دی ہے۔ ریاستی حکومت کی سفارش پر مسٹر ایلوس اسٹیفنسن کو اسمبلی کیلئے نامزد کرتے ہوئے گورنر نے اعلامیہ جاری کیا۔اسٹیفنسن کی نامزدگی کے ساتھ تلنگانہ اسمبلی ارکان کی تعداد بڑھ کر 120 ہوگئی ہے۔