ایف ڈی آئی : برطانیہ یوروپ میں سرفہرست

لندن 9 جون (سیاست ڈاٹ کام )برطانیہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے ہندوستان کا پورے یوروپ میں پسندیدہ ترین ملک برقرار ہے جہاں ہندوستان 49 فیصد سرمایہ کاری کررہا ہے۔ارنسٹ اینڈ ینگ کی رپورٹ کے بموجب سالانہ سرمایہ کاری سروے کے بموجب کوئی بھی ماہرانہ خدمات کی فرم یوروپ میں ہندوستان کی جملہ سرمایہ کاری میں برطانیہ سے آگے نہیں بڑھ سکتی ۔برطانیہ میں خاص طور پر آٹو موٹیو کے شعبہ میں ہندوستان نے 49 فیصد سرمایہ کاری کی ہے ۔ یوروپ نے بریکس کے ایف ڈی آئی پراجکٹس کا جائزہ لیا جائے گا برطانیہ کو یوروپی منڈی میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے ہندوستان کا اعظم ترین حصہ حاصل ہے۔ 2013 میں ہندوستان نے برطانیہ کے 103 پراجکٹس میں سرمایہ کاری کی تھی جبکہ 2014 میں ان پراجکٹس کی تعداد 74 تھی۔ ٹاٹا موٹرس کی ملکیت جاگوار لینڈ روور کا خصوصی تذکرہ ضروری ہے جس کی وجہ سے ویسٹ مڈلینڈس میں 1500 ملازمتوں کے مواقع فراہم ہوئے جس کی وجہ سے اس علاقہ کے عوام کو ملازمتیں حاصل کرنے میں مدد ملی ۔ بحیثیت مجموعی برطانیہ کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بہت اعتماد حاصل ہے اور یوروپ میں برطانیہ بہ اعتبار ایف ڈی آئی مسلسل 11 ویں سال سرفہرست ملک بنا ہوا ہے ۔