ایف بی آئی پر نیوز ایجنسی اے پی ہرجانہ کا دعوی

واشنگٹن 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام )اسو سی ایٹیڈ پریس (اے پی ) نے ایف بی آئی پر ہرجانہ کا مقدمہ دائر کیا ہے ۔ ایف بی آئی نے چند فرضی نیوز اسٹوری بنانے سے متعلق عوامی ریکارڈس کو فراہم کرنے میں ناکام ہوا ہے ۔ مشتبہ کمپیوٹر پر نگرانکار سافٹ ویر نصب کر کے من گھڑت نیوز پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جارہا تھا ۔ اے پی رپورٹرس کمیٹی برائے صحافت کی آزادی کے ساتھ مل کر امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کولمبیا میں مقدمہ دائر کیا ہے ۔ یہ سلسہ 2014 کے اظہار معلومات کی آزادی کا ہے جس میں ایف بی آئی کے اس فیصلہ سے متعلق دستاویزات کی طلبی کیلئے کی گئی درخواست بھی شامل ہے ۔ ایف بی آئی نے ایک ویب لنک کے ذریعہ فرضی مضمون جاری کرتے ہوئے بنایا تھا کہ ایک 15 سالہ مشتبہ لڑکا کولمبیا واشنگٹن کے قریب ہائی اسکول پر بم دھماکہ کرنے والا ہے  یہ خبر فرضی تھی ۔ ایف بی آئی کی اس حرکت کا پتہ چلا کر ایجنسی نے مقدمہ داخل کیا ۔ اس طرح کی فرضی کہانیںا بنانے کی شدید مخالفت کی گئی ہے ۔