ایفل ٹاور پر سیاحوں کو چاقو دکھانے والا گرفتار

پیرس ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پیرس کی شہرہ آفاق تفریح گاہ اور دنیا کے سات عجائبات میں شامل ایفل ٹاور پر سیاحوں اور سیکوریٹی فورسیس کے سامنے چاقو لہرانے والے نے اپنی گرفتاری کے بعد تحقیقات کرنے والوں کو بتایا کہ وہ دراصل ایک فوجی کو ہلاک کرنا چاہتا تھا۔ حملہ آور کی عمر صرف 18 سال بتائی گئی ہے اور اسے نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔ اسے ایفل ٹاور سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اللہ اکبر کہتے ہوئے چاقو لہرا رہا تھا۔ دریں اثناء ایک سیکوریٹی عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ سیکوریٹی اہلکاروں نے اسے للکارا اور چاقو زمین پھر پھینک دینے کی ہدایت کی جسے اس نے بے چو ں و چرا مان لیا۔ اس نے کہا کہ وہ جہادی گروپ دولت اسلامیہ کے روابط میں تھا جس نے اسے حملہ کرنے کی ترغیب دی۔ اس واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔