ایشیائی خطہ میں چین کے جارحانہ موقف پر ہند ۔ ویتنام غور

نئی دہلی ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایشیائی خطہ میں چین کی بڑھتی اجارہ داری اور جارحانہ موقف کے درمیان ہندوستان اور ویتنام نے اپنے وفادار کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور لچکدار اقدامات پر غور کیا۔ دونوں ممالک نے باہمی اسٹراٹیجک تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ دی۔ ویتنام کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ پھام منہہ نے جو آج ہندوستان کے چار روزہ دورہ کو ختم کیا، کہا کہ دونوں ممالک نے اعلیٰ سطحی معاہدہ کو روبہ عمل لانے میں پیشرفت کی ہے اور اپنے تعلقات میں مضبوطی لانے کیلئے ایک فریم ورک پر کام کیا ہے۔

وجئے ملیا کی لندن کی عدالت میں حاضری
نئی دہلی ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وجئے ملیا جنہوں نے ہندوستان سے فرار ہوکر لندن میں پناہ لی ہے، قریب 9 ہزار کروڑ کے بینک قرضہ جات کا دھوکہ دیا ہے۔ آج وہ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ لندن میں حاضر ہوئے جہاں ان کی حوالگی کیس کی سماعت جاری ہے۔ 61 سالہ کنگ فشر ایرلائنس کے سابق سربراہ نے کہا کہ میں نے اپنے وکیل کے مشورہ پر عدالت میں حاضری دی ہے۔ جج نے انہیں 13 جون کی آخری سماعت کے وقت حاضری سے استثنیٰ دیا تھا اس کے باوجود ہی وہ عدالت میں آئے ہیں۔