ایشوریا رائے دوبارہ ماں بننے والی ہیں

ممبئی ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دنیا کی خوبصورت ترین خاتون اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے بارے میں یہ خبر گشت کررہی ہے کہ وہ دوبارہ ماں بننے والی ہیں ۔ ایشوریا رائے بچن ان دنوں گرہست خاتون کے طور پر زندگی گ ذار رہی ہیں خبر ہے کہ اداکارہ دوبارہ حاملہ ہیں اس لیے وہ منی رتنم کی فلم میں کام نہیں کریں گی ۔ ان کا وزن بھی بڑھ گیا ہے اور بظاہر موٹی دکھائی دے رہی ہیں ۔