ایشوریا رائے بچن کا کانس فلم فیسٹیول میں سرخ قالین استقبال

کانس ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن بھی بالآخر کانس فیسٹیول میں شرکت کیلئے اٹلی پنہچ گئیں جہاں ان کا سرخ قالین پر زبردست خیرمقدم کیا گیا ۔ 41 سالہ خوبصورت اداکارہ اور سابق مس ورلڈ نے جالی دار سبز پوشاک میں انتہائی دلکش نظر آرہی تھیں۔ ایشوریا رائے کے ساتھ ان کی تین سالہ بیٹی آرادھیا بھی ہیں اور دونوں ماں بیٹی نے 68 ویں کانس فلم فیسٹیول میں شرکت کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ ایشوریا رائے بچن کانس فلم فیسٹیول میں ہمیشہ شرکت کرتی آئی ہیں اور سرخ قالین پر ان کا 14 ویں بار استقبال کیا گیا ہے۔ سرخ قالین پر جاریہ سال استقبال کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں کٹرینہ کیف، سونم کپور اور ملیکا شیراوت بھی شامل ہیں۔