ایشمان کھرانہ اور بھومی پیڈنیکر تیسری بار ایک ساتھ

بالی ووڈ اداکار ایشمان کھرانہ اور بھومی پیڈینکر کی ہٹ جوڑی تیسری بار پردے پر دھمال مچاتی نظر آنے والی ہے۔ ایشمان کھرانہ ان دنوں ہر طرف چھائے ہوئے ہیں۔ ان کی پچھلی دو فلمیں ’’اندھا دھن‘‘ اور ’’بدھائی ہو‘‘ نے باکس آفس پر زبرست کمائی کی ہے وہیں بھومی پیڈینکر آنے والے دنوں میں بہت سی فلموں میں نظر آنے والی ہیں۔ خبریں ہے کہ ’’دم لگاکے ہیسا‘‘ اور ’’شبھ منگل سودھان‘‘ کے بعد بھومی اور ایشمان امر کوشک کی آنے والی فلم ’’بالا‘‘ میں ساتھ کام کریں گے۔ اس فلم کا ڈائرکشن خود امر کوشک کریں گے۔ انہوں نے پچھلے سال کی سب سے ہٹ فلم ’’استری‘‘ کا ڈائرکشن کیا تھا۔ ’’بالا‘‘ کی شوٹنگ مارچ سے شروع ہونے کی امید ہے اور اسے اگلے سال ستمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق ایشمان اس وقت فلم ’’ڈریم گرل‘‘ پر کام کررہے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ کے بعد وہ ’’بالا‘‘ پر کام شروع کریں گے۔