واشنگٹن، 4 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ امریکی اور ہندوستانی افسران آئندہ دنوں میں امریکہ سے متعلق تمام معاملات کو حل کرلیں گے جن میں روس سے فضائی دفاعی سسٹم ایس400 کی خریداری کیلئے ہندوستان کے خلاف پابندی ختم کئے جانے کا امکان بھی شامل ہے ۔مسٹر میٹس نے پیر کو پنٹاگون میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم آئندہ دنوں میں اس موضوع سے متعلق تمام مسائل کو حل کرلیں گے ۔ ہم اس موضوع پر آگے کام کریں گے ۔ مسٹر میٹس نے ہندوستان کی ایس400کی خریداری پر پابندی ختم کرنے کے متعلق ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان روس سے بہت سے ہتھیار خریدنے کے باوجود کئی برسوں تک ناوابستہ ملک بنا رہا ہے ۔ مسٹر میٹس نے کہا کہ وہ امریکہ کے دورے پر آئی ہندوستان کی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کے ساتھ کئی امور پر بات چیت کریں گے ۔