حیدرآباد۔/27جنوری، ( سیاست نیوز) آندھراپردیش کے چیف سکریٹری عہدہ کیلئے سینئر آئی اے ایس عہدیدار مسٹر ایس پی ٹھکر کے نام کو قطعیت دی گئی ہے۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی۔ موجودہ چیف سکریٹری آندھرا پردیش مسٹر آئی وائی آر کرشنا راؤ 31جنوری کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوں گے جس کے پیش نظر حکومت آندھراپردیش بالخصوص چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے چند سینئر آئی اے ایس عہدیداروں کے ناموں پر غور کیا ہے ان میں مسٹر ایس پی ٹھکر کو قطعیت دیئے جانے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں جبکہ ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کے وقت سے ہی آندھرا پردیش چیف سکریٹری کے عہدہ پرفائز تھے۔
مسٹر ایس پی ٹھکر ایک حرکیاتی عہدیدار تصور کئے جاتے ہیں۔ مسٹر ٹھکر نے اپنی سرویس کے آغاز پر بحیثیت سب کلکٹر بھونگیر ضلع نلگنڈہ میں گرانقدر خدمات انجام دیتے ہوئے کافی عوامی مقبولیت حاصل کی تھی۔