حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے آج 3آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے۔ سوریہ پیٹ میں کل رات دیر گئے پیش آئے پولیس اور بین ریاستی لٹیروں کی ٹولی کے درمیان ہوئی پولیس فائرنگ میں 2پولیس ملازمین کی ہلاکت کے بعد وہاں کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر ٹی پربھاکر راؤ کا آج تبادلہ کردیا گیا اور اس عہدہ پر کاؤنٹر انٹلیجنس سیل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر وکرم جیت دگل کو تعینات کیا گیا۔ اسی طرح تعیناتی کیلئے منتظر راجیش کمار کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کاؤنٹر انٹلیجنس سیل مقرر کیا گیا ہے۔