جونپور 17ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کی للت کلا اکاڈمی کی سابق نائب صدر اور سابق وزیر مملکت سنگیتا یادو کو مبینہ طور پر سسرال والوں نے آگ سے جلانے کی کوشش کی۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ ضلع بدلاپور علاقے میں بٹٹھوکلا گاؤں کی باشندہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما رہنما سنگیتا کی جیٹھانی نے ساس سسر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اتوار کودیر رات انھوں نے سنگیتا کو کمرے میں بلاکر اس کے ہاتھ باندھنے کے بعد مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔انہوں نے کہا کہ چیخ پکار سن کر نیند کھلنے پر کسی طرح سے آگ بجھاکر سنگیتا کو ضلع اسپتال لے جایا گیا ۔