ایس پی اور بی ایس پی میں اتحاد یقینی : اکھلیش یادو

لکھنؤ : سماج وادی پارٹی قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ قتدار کے غرور میں ڈوبی بی جے پی کو عوام سبق سکھائیں گے ۔بی جے پی نے جو وعدے کئے تھے اسے بھو ل چکی ہے۔اقتدار ملتے ہی اسے تکبر آگیا ہے۔

بی جے پی حکومت میں کسانوں ، نوجوانوں ، غریبوں ، مزدوروں اور تاجروں کے مفاد کونظر انداز کیاگیا ہے۔عو ام اتنے ناراض ہے کہ ۲۰۱۹ء میں اپنے وعدہ کوبھولنے والی بی جے پی کووہ بھول جائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ ایک بات طے ہے کہ ایس پی ۔بی ایس پی میں اتحاد ہوگا۔

مسٹر اکھلیش یادو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دھوکے باز پارٹی ہے ۔ اس نے کسانوں نوجوانوں طلباء کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ۔ وسیع پیمانہ پر نوجوان بیروزگار ہورہے ہیں ۔کسان خود کشی کر رہے ہیں ۔بجلی بحران میں اضافہ ہورہا ہے۔

بی جے پی دور حکومت میں ایک بھی سب اسٹیشن کی تعمیر نہیں ہوئی ہے ۔ڈیزل پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہے۔گنگا کی صفائی کے نام پر رقم کی لوٹ کھسوٹ ہوئی ہے۔

غازی آباد میں سڑک کی تعمیر کا کام مکمل ہوگیا ہے لیکن اس کے افتتاح میں تاخیر کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے لوگ سب کی تعظیم کرناجانتے ہیں او روہ سب کی عزت کرتے ہیں ۔عوام کو دکھ دینے والی حکومت کو عوام معاف نہیں کرتے ہیں۔