لکھنؤ۔8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش پولیس کی اسپیشل اسٹاک فورس( ایس ٹی ایف) نے ریلوے بھرتی بورڈ کے ذریعہ منعقد امتحان میں نقل کرانے والے گروہ کے دس اراکین کو کانپور سے گرفتار کیا ہے ۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک سنگھ نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ دس اراکین کو کانپور سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ نقل کرانے والے گروہ کے سرغنہ سمیت 10 اراکین کو کانپور کے کلیان علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چھ دنوں سے ایس ٹی ایف کو ریلوے بھرتی بورڈ کے ذریعہ گروپ ڈی کے امتحان میں پرچہ حل کرانے والے سالور گروہ کے مستعد ہونے کی اطلاع مل رہی تھی۔ یہ گرہ مختلف مقابلہ جاتی امتحانات میں سوالنامہ افشاء کراکے ، اسے حل کرنے کے لئے ماہرین کی مدد لیکر طالب علموں سے بھاری رقم لیتا تھا۔ ایس ٹی ایف فیلڈ اکائی کانپور کے ذریعہ ٹیمیں تشکیل دے کراس ضمن میں اطلاع اکٹھا کی گئی۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ مخبر کے ذریعہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ جمعہ کو ریلوے بھرتی بورڈ کے ذریعہ گروپ ڈی کے آن لائن امتحان ہے اور کلیان پورعلاقے کے اجیت کمپیوٹر سنٹر میں پیپر سالور پرچہ حل کرنے میں مشغول ہیں۔اطلاع ملتے ہی ایس ٹی ایف کی ٹیم نے موقع پر پہنچی جہاں پرچہ حل کرنے والے گرہ کے اراکین امتحان کے دوران پیپر حل کر رہے تھے ۔ ٹیم نے انہیں موقع سے گرفتار کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزموں سے پوچھ گچھ میں بتایا کہ اس گروہ کا سربراہ رنجیت یادو ہے ۔ گرفتار اراکین میں پریاگ راج کے نواب گنج باشندہ راہل کمار، اجئے کمار یادو اور رام بابو پال۔ ریاست بہار کے ضلع سپول کے مارونا علاقے کے باشندہ مہیش کمار یادو، پرویش یادو، سنیل کمار شاہ۔ للت کمار یادو، اجئے کمار یادو، اجے کمار تانتی، وکاس کمار مالاکار، اور مکیش کمار سنگھ شامل ہے ۔ ان کے پاس سے 11 موبائل، 21 اے ٹی ایم، ایک ووٹر شناختی کارڈ، پانچ بلینک چیک اور تین ڈرائیونگ لائسنس، ایک پے ٹی ایم کارڈ، 19 آدھار کارڈ، تین پین کارڈ ایک موٹر سائیکل اور اسکوٹی اور 56،260 روپئے برآمد کئے ہیں۔